کیا آپ اس فقرہ کے نیچے دی گئی طرز تحریر (فونٹ ) کے مطابق دیکھ رہے ہیں؟

تصویر

اگر آپ اوپر دیا گیا فقرہ تصویر کے بالکل مطابق دیکھ رہے ہیں تو

  1. آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال ہو چکا ہے اور
  2. آپ کے گوگل کروم ایکسپلورر میں اردو کی ایکسٹینشن درست انسٹال ہو چکی ہے ۔

اگر آپ اوپر دیا گیا فقرہ تصویر کے مطابق نہیں دیکھ رہے تو

  1. اپنے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کریں۔
    1. اگر آپ کے پاس ونڈوز ہے
    2. تو یہاں کلک کر کے اردو فونٹ انسٹالر ڈاؤنلوڈ کر لیں

      پھر اس انسٹالر کو چلا کر اردو نستعلیق فونٹ انسٹال کر لیں۔

    3. اگر آپ کے پاس میکنٹوش یعنی ایپل کا سسٹم ہے
    4. تو یہاں کلک کر کے اردو فونٹ کی زپ فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں

      اب اس زپ فائل کو ان زپ کریں اور اس میں موجود فونٹ پر کلک کر کے ان سب کو انسٹال کر لیں۔

  2. اس کے بعد اس اردو کی ایکسٹینشن کو دوبارہ لوڈ کریں۔
  3. انشاء اللہ آپ جس ویب سائیٹ کو کھولیں گے اس پر موجود اردو کا ٹیکسٹ آپ کو اب جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں نظر آجائے گا

اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو لکھنا بھی چاہتے ہیں تو یہاں سے اردو فونیٹک کی بورڈ ڈاؤنلوڈ کر لیں

اس انسٹالر کو رن کرنے سے آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال ہو جائے گا

الٹے ہاتھ پر موجود Shift + Alt بٹن کو دبانے سے یہ کیبورڈ ہو گا اور

سیدھے ہاتھ پر موجود Shift + Alt بٹن کو دبانے سے یہ کیبورڈ ہو گا

ا س کی بورڈ کی پی ڈی ایف یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

اگر آپ کے پاس ونڈوز ایکس پی ہے تو آپ کو مندرجہ زیل عمل بھی کرنا پڑے گا تاکہ آپ اپنے کمپیوٹر سے اردو لکھنے کے قابل ہو سکیں

  1. سٹارٹ مینیو سے سیٹنگز پر جائیں اور اس میں سے کنٹرول پینل سیلیکٹ کریں
  2. کنٹرول پینل سے ریجنل اینڈ لینگویج آپشنز کو سیلیٹ کر کے چلائیں
  3. جو ڈائیلاگ باکس کھلے اس میں سے لینگویج کے ٹیب کو سیلیکٹ کریں۔
  4. اس پر آپ کو ایک چیک باک نظر آئے گا جس پر لکھا ہو گا کہ رائٹ ٹو لیفٹ زبانوں کی فائلز انسٹال کریں۔ اس کو سیلیکٹ کر کے اوکے پر کلک کر دیں
  5. یہ آپ سے ونڈوز ایکس پی کی سی مانگے گا وہ فراہم کرنے پر رائٹ ٹو لیفٹ زبانوں کی فائلز انسٹال ہو جائیں گی
  6. اب اسی ڈائلاگ باکس میں موجود واحد بٹن ڈیٹیلز پر کلک کریں
  7. اس سے کھلنے والے ڈائلاگ باکس میں ایڈ کے بٹن پر کلک کریں
  8. اب کھلنے والے ڈائلاگ باکس میں سے انپٹ لینگویج کے ڈراپ ڈاؤن سے اردو سیلیکٹ کریں
  9. کی بورڈ لے آؤٹ میں سے اردو فونیٹک سیلیکٹ کریں جو آپ پہلے ہی دیے گئے لنگ سے ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر چکے ہیں۔
  10. اب اوکے پر کلک کرتے جائیں اور سب ڈائیلاگ باکس بند کر دیں۔
  11. اب آپ کے کمپیوٹر میں اردو زبان اور کی بورڈ سب کچھ انسٹال ہو چکا ہے اردو زبان میں کچھ لکھنے کے لیے لینگویج بار میں سے ماؤس سے اردو سیلیکٹ کریں یا کی بورڈ سے لیفٹ Alt + Shift دبائیں۔

کسی بھی مشکل کی صورت میں ہمیں ایک پیغام بھیجیں ہم آپ کی مزید راہنمائی کر دیں گے ۔ ان شاء اللہ

اہم نوٹ ۔ اگر آپ اس پلنگ ان کو وقتی طور پر غیر عامل یا مکمل ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں اگر یہ کام نہ کرے تو ایڈیس بار میں chrome:extensions لکھیں اور انٹر کر دیں۔ آپ کو MindRoasterMir Urdu Web کے نام سے ایکسٹینش مل جائے گی ۔ اس کو غیر عامل یا ختم کر سکتے ہیں۔

اردو کے 637 فونٹ (تحریر کے انداز) ڈاؤنلوڈ کر نے کے لیے یہاں کلک کریں۔